اردو خبر قومی

بھاگلپور : ببرگنج تھانہ پولیس نے چوری کے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے تین لوگوں کو زیبر اور روپۓ کے ساتھ گرفتار کیا .

Taasir Patna
========
ببرگنج تھانہ پولیس نے چوری کے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے تین لوگوں کو زیبر اور روپۓ کے ساتھ گرفتار کیا .
بھاگلپور( منہاج عالم) ببر گنج تھانہ پولیس نے چوری کے ایک معاملے انکشاف کرتے ہوۓ تین لوگوں کو گرفتار کیا ۔گرفتار مجرم میں برہمدیو ساہ عرف سورج گورب گو سوامی اور سونار رامبلاس ساہ شامل ہیں۔ پولیس نے 767 گرام چاندی کا زیور آٹھ گرام سونے کا بیسر اور نقد 80 ہزار 500 روبۓ برآمد کیا۔اس بات کی جانکاری سی ٹی ایس پی امیت رنجن نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو دی ۔انہوں نے بتایا کہ 27 نومبر2023 کی رات میں نامعلوم مجرموں کے ذریعہ گھر کا تالا توڑ کر سونے چاندی کا زیور چرا لیا تھا ۔ببر گنج تھانہ میں مقدمہ نمبر 394/23 درج کر نامعلوم کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ۔جانچ پڑتال کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سے نشاندہی کر برحمدیب ساہ عرف سورج کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے اس کے پاس سے چوری کے زیورات کے ساتھ ساتھ 80 ہزار500 روپے نقد اور دو موٹر سائکیل برامد کۓ۔ پولیس چھاپہ ماری ٹیم میں ببر گنج تھانہ انچارج مہتاب خان داروغہ راہل کمار پاسوان ویشال کمار انیسا راج سمیت پولیس اہلکار شامل تھے ۔سٹی ایس پی نے کہا کہ ببر گنج تھانہ انچارج نے بہتر ڈھنگ سے کام کرتے ہوئے معاملے کا انکشاف کیا ۔دوسری جانب ادھیو گک تھانہ علاقہ پولیس نے 764.28 لیٹر بدیشی شراب ضبط کیا .پولیس نے بھہیش کمار کو بھی گرفتار کیا ۔پولیس کو اطلاع ملی کے ایک گاڑی میں بدیشی شراب لایا جا رہا ہے اطلاع ملتے ہی بولیس حرکت میں آگی۔ تلاشی کے دوران آلو سے بھرے ہوئے بورے کے نیچے سے غیر ملکی شراب کا ذخیرہ برامد ہوا ۔پولیس نے 35 بورا آلو اور شراب کو ضبط کر لیا ۔چھابہ ماری ٹیم میں سنجے سدھا نشو دارو غہ کوشل کمار بھارتی پر مود کمار رام رام چندر سے رام جندر سنگھ سمت پولیس اہلکار موجود تھے۔