اردو خبر قومی

سارن – پولیس نے پرسا قتل کی واردات کا کیا انکشاف

Taasir Patna
==============
پولیس نے پرسا قتل کی واردات کا کیا انکشاف
پرسا(سارن)
پرسا تھانہ پولیس نے گزشتہ دن ہوئے سبزی فروش نوجوان کے قتل کی واردات کا انکشاف کر دیا ہے۔واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس متعلق پولیس کے مطابق جمعرات کو ستیندر کمار ولد پوکر رائے کا قتل گھر سے بلا کر جرائم پیشہ نے دھاردار اسلحہ سے زخمی کر اور گولی مار کر دیا تھا۔اس سلسلے میں متوفی کے اہل خانہ کی تحریری درخواست کی بنیاد پر پرسا تھانہ کیس نمبر-348/23 درج کرکے تفتیش شروع کی گئی۔تفتیش کے دوران واقعہ میں ملوث ملزمان شمبھو مانجھی عرف راون اور راجیش ساہ کو گرفتار کیا گیا۔دونوں گرفتار ملزمان نے اس واقعہ میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔معلوم ہو کہ چند روز قبل متوفی ستیندر کمار شراب ممانعت کے مقدمہ میں چھپرہ
جیل میں اور ملزم راون عرف شمبھو مانجھی ڈکیتی کیس میں بند تھے۔جیل میں دونوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس میں شمبھو مانجھی نے دھمکی دی تھی کہ جب وہ جیل سے باہر آئے گا تو ستیندر کو قتل کر دے گا۔قتل کے واردات کو شمبھو مانجھی
اور اس کے دیگر ساتھیوں نے اسی تنازعہ کو لے کر انجام دیا ہے۔واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔