غازہ ,عیسی, مھدی اور ایک پروفیسر !!!!
اجکل مسلمانوں کی محفلوں میں غازہ قتل عام پر اکثر ماتم کی سی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے .کل رات بھی اسٹاف کلب میں ایک پروفیسر نے محمد بن سلمان اور عرب حکمرانوں پر تبرہ پڑھا کہ وہ خاموش بیٹھے ہیں مگر ساتھ ساتھ امید بھی جتائ کہ مھدی اور عیسی کا ظہور ہونے پر ہماری فتوحات کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے زرا صبر کریں.
مینے عرض کیا کہ عرب حکمراں ایران ترکیہ.. کیا تمام مسلم دنیا (مع مسلمانان بر صغیر کہ وہ سب سے بہادر لوگ ہیں) ملکر بھی اسرائیل کا کچھ نہیی بگاڑ سکتے اسلیے کہ پوری مغربی دنیا انکے خلاف اسرائیل کے ہمراہ جنگ میں شامل ہوتی ائ ہے اور باقی مخالف کیمپ روس چین وغیرہ صرف قرار دادیں پیش کرتے رہتے ہیں . کیا اپ چاہتے ہیں کہ چند عرب ممالک سعودی عرب اردن یو اے ای بھی غازہ بن جائیں ؟؟
جو ویسے بھی فوجی طاقت میں صفر سے بھی کم ہیں.
رہی عیسی اور مھدی کے نزول کی بات قران میں ایسا کوئ بھی زکر نہیی ہے کیا اپ سمجھتے ہیں کہ رسول اکرم ص کے بعد بھی کوئ نبی امام رہنما اللہ تعالی کو بھیجنا باقی ہے مگر قران میی زکر نہیی ہے اور اگر ایسا ہوتا تو اخری نبی پھر عیسی یا مھدی ہی کہلاتے!!
فرمایا کہ احادیث میں لکھا ہے اور احادیث قران کا ایکسٹینشن ہیں . مینے کہا کہ احادیث رسول اکرم ص کے خلاف سازش کا حصہ ہیں اور بہت سی باتوں کے علاوہ یہ حدیث بھی انکی ص شان رسالت کو زک پہنچانے کے لیے لکھی گئی ہے دنیا میں جتنی بھی رسول اللہ ص کے خلاف کتابیں لکھی گئ ہیں وہ سب سچی ہیں اگر کتب احادیث سچی ہیں.
اس پر اہک وبال کی سی کیفیت پیدا ہو گئ ایک دوست نے فورا محمد رفیع کے نغمے یو ٹیوب پر اونچی اواز میں پلے کر دیے.
عارف اسلام
AMU, Aligrh