اردو خبر قومی

چھپرہ : ٹرینی آئی اے ایس شریا شری نے سمجھیں ای وی ایم کی باریکیاں

Taasir Patna
=========
ٹرینی آئی اے ایس شریا شری نے سمجھیں ای وی ایم کی باریکیاں
چھپرہ
ٹرینی آئی اے ایس کم اسسٹنٹ ڈی ایم شریا شری نے ای وی ایم کی باریکیوں کے بارے میں تفصیل سے جانا۔بدھ کو وہ صدر بلاک کے قریب واقع ویرہاؤس میں FLC کے کام کا معائنہ کرنے پہنچی تھیں۔انہوں نے اس دوارن تکنیکی پہلوؤں جیسے پری FLC چیکنگ،ڈائیگنوسٹک مشین کے ذریعے ان کی جانچ، BU, CU اور VVPAT کے کام،سمبال لوڈنگ وغیرہ کو ECIL انجینئر ٹیم لیڈر اجے کمار سے تفصیل سے سمجھا۔موقع پر موجود ڈپٹی الیکشن آفیسر جاوید اقبال نے انہیں EVM میں ایف ایل سی سے شروع کر فرسٹ اور سیکنڈ رینڈمائزیشن،کمیشنگ اور بوتھ پر ووٹنگ کے دوران ماک پول،اصل پول کے ساتھ کی جانے والی تمام کارروائیوں و عمل کے ساتھ کاؤٹنگ تک تفصیل سے نقطہ وار وضاحت کی۔DYEO مسٹر اقبال نے مشین کے عملی اور تکنیکی پہلوؤں کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں سمجھایا۔اس دوران اسسٹنٹ ڈی ایم شریا شری نے بہت سے اہم سوالات پوچھے اور 15 سے زیادہ امیدوار ہوں تو ایک سے زیادہ بی یو کو سیریلائز کرنے کا طریقہ سیکھا اور بی یو،سی یو و وی وی پیٹ کو جوڑنے اور ووٹنگ کا ہینڈزآن کیا۔اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ان میں آر جے ڈی کے اوپیندر کمار رائے،جے ڈی یو کے گڈو خان،کانگریس کے انوپ سریواستو وغیرہ اہم ہیں