اردو خبر قومی

کولکاتا : جے ڈی برلا انسٹی ٹیوٹ کی خیرمقدمی پروگرام

Taasir Patna
========
جے ڈی برلا انسٹی ٹیوٹ کی خیرمقدمی پروگرام
کولکاتا 27/ اکتوبر (تاثیر بیورو) جے ڈی برلا انسٹی ٹیوٹ نے 15/ اکتوبر کو اپنی سالانہ فریشرز ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا۔ پہلے سال کے تمام نئے داخل ہونے والے طلباء اس دن کے منتظر تھے۔ پروفیسر دیپالی سنگھی، پرنسپل نے ودیا مندر آڈیٹوریم میں پر لطف شام میں طلباء کا خیرمقدم کیا۔ سینئر طلباء نے مختلف قسم کے رقص اور میوزیکل پرفارمنس کے ساتھ نئے آنے والوں کو محظوظ کیا اور ان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے والا ایک شو خود فریشرز نے پیش کیا۔ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف ممبران اور سینئر طلباء پر مشتمل جیوری نے رقص اور موسیقی میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد بہترین اداکاروں کو ایوارڈز دیئے گئے۔ مرکزی کیمپس میں جے اے ایم سیشن کے ساتھ مس اور مسٹر فریشر اور دیگر ایوارڈز اس دن کا اہم مقام تھا۔ طالبات دیر شام تک دلفریب موسیقی پر رقص کرتی رہیں۔ یہ واقعی یاد کرنے والی شام تھی۔